Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کا تھانہ گبلو کا سرپرائز وزٹ

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس 
موؤرخہ 10 مارچ 2025

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کا تھانہ گبلو کا سرپرائز وزٹ

 ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ نے اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کے ہمراہ رات گئے تھانہ گبلو کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دورے کے دوران ایس ایس پی کشمور نے تھانے میں سیکیورٹی صورتحال، ریکارڈ کی جانچ پڑتال، اور تھانے میں موجود افسران و جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی کشمور نے کچے کی تمام پکٹس (چوکیاں) کو بھی چیک کیا اور موقع پر موجود جوانوں کی چوکسی کو سراہا۔ ڈیوٹی پر الرٹ رہنے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے انہیں ایوارڈ بھی دیے گئے۔

اس موقع پر ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت تیار ہے، اور فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.