Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری
پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 05 مارچ 2025
کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری
ایک ملزم شراب سمیت گرفتار
ایس ایس پی کشمور @ کندھکوٹ زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی سربراہی میں منشیات کے خلاف ایک اور مؤثر کارروائی کی گئی۔
تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کے ایس ایچ او محمد صادق عباسی اور ان کی ٹیم نے دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم سے شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کی تفصیلات:
نام: سعید احمد ولد سھراب میرانی
مقدمہ نمبر: 40/2025
دفعات: 3/4PEHO تھانہ اے سیکشن، کندھکوٹ
ضلع کشمور پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں گے۔
ترجمان کشمور پولیس