Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
یوم شھداء پولیس 4اگست
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 04 اگست 2024
*04 اگست یوم شہداء پولیس*
شھید کی جو موت ہے
وہ قوم کی حیات ہے۔
*4 اگست یوم شہداء کے موقع پہ اپنے شہداء کی یاد تازہ کرنے کیلیے ایس ایس پی افس کشمور کے حال میں پروقار تقریب منعقد کی گئی*
*دن کا آغاز شہداء کیلئے قرآن خوانی سے کیا گیا*
*ایس ایس پی کشمور جناب بشیر احمد بروھی صاحب نے استقبالیہ تقریر کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اسکے بعد انکے مسائل وغیرہ کے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ان کو حل کرنے کے لئے اکاؤنٹنٹ اور شیٹ کلرک والوں کو ہدایات و احکامات جاری کئے*
اس موقع پہ *ایس ایس پی صاحب* نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہیدوں نے اپنے جان کے نذرانے پیش کرکے معاشرے میں امن کے خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
*ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ شھداء سندھ پولیس ہمارا فخر ہیں شھیدوں کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں*
آج کا دن منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اپنے شھداء کے ورثاء و لواحقین کو یہ باور کرایا جائے کہ ہم ان کے ساتھ کندھا ملائے کھڑے ہیں *ایس ایس پی کشمور*
پولیس شہداء کی بے مثال قربانیوں کی بدولت کشمور سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امن اومان قائم ہوا۔
*قانون کی بالادستی ہو یا امن وامان کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ ہو یا سماج دشمن عناصر سے مقابلہ، ہر محاز پہ پولیس فورس کے بہادر جوان اپنی ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ پہ ہوتے ہوئے جام شھادت نوش کرتے آئے ہیں*
*آج کا دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے زندہ دل قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء اور ان کی فیملیز کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز کے بہترین مفاد میں قربان کیے اور جام شہادت کا عظیم رتبه حاصل کیا۔*
*آخر میں ایس ایس پی صاحب کی جانب سے شھداء کی فیملیز کو تحفے دئے گئے اور بعد میں شھداء کی فیملیز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا*
ترجمان کشمور پولیس