Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی مل گئی تین ھندو مغوی بازیاب

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 6 جولائی 2024

*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی مل گئی۔* 

*غوثپور کے تین ھندو مغوی بازیاب- اور دو بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو ہلاک، پانچ زخمی*

کشمور پولیس نے تھانہ درانی مھر کی حدود میں جاری آپریشن کے دوران تین ھندو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ اور اغوا کرنے والا بھیو گینگ کے سرغنہ *امداد عرف امدو بھیو* کو اپنے بھائی *موالی عرف میانداد بھیو* سمیت ہلاک کردیا اور پانچ ساتھی زخمی بھی کیۓ۔

تفصیلات کے مطابق
مؤورخہ 28/6/2024 کو تھانہ بی سیکشن کندھ کوٹ کی حدود سے بھیو گینگ کے ڈاکوؤں نے تین ھندو افراد کو اغوا کیا تھا۔ آج کشمور پولیس اور رینجرز نے تینوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔ اور ملوث گینگ کے سرغنہ *امدو بھیو* کو اپنے بھائی *موالی بھیو* سمیت ہلاک کر دیا اور پانچ ساتھی بھی زخمی کیئے۔اور دھدھڑ چوکی سے پولیس اہلکاروں سے چھینے ہوۓ اسلحہ بھی رکور کرالیا

مغویوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ 

1- *نتیش کمار ولد سریش کمار*
2- *نتیش کمار ولد مکیش کمار*
3- *سنجے کمار ولد برتھ لال*

کشمور پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی۔ اور اسپتال منتقل کردیا

یاد رہے کے کچھ دن قبل دھدھڑ چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے اور دو زخمی۔ چوکی پر حملہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ اور غوثپور کے تین ھندو تاجر کے اغوا کا سرغنہ اپنے بھائی سمیت آج ہلاک۔ 

ہلاک ڈاکو *امدو بھیو* پر *50* کے قریب، اور بھائی *موالی بھیو پر *25* ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلے، چوکی پر حملہ، پولیس کی شھادت، قتل اور دیگر کیسز میں ملوث تھا۔ 

*کشمور پولیس نے بھیو گینگ کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا*۔ 

 *دھدھڑ پولیس چوکی سے پولیس اہلکاروں سے چھیننے ہوئے اسلحہ اور ھندو مغویوں کی گاڑی بھی رکور کرالی*۔ 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.