Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی *کشمور پولیس نے بھاولپور کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا*
پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 11 دسمبر 2025
کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی
*کشمور پولیس نے بھاولپور کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا*
*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ھدایات پر *اے ایس پی ASP کشمور محمد نعمان* کی سربراہی میں ایس ایچ او گڈو منظور لغاری نے ایک آدمی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔
اغوا ہونے والا آدمی شادی کرنے کے جھانسے کچے کی طرف جا رہا تھا۔ کشمور پولیس نے ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے تھانہ گڈو کی حدود سے بچالیا۔
تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
1- *محمد صفا ولد طالب حسین آرائیں* رہائشی بھاولپور
ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے ناکابندی کرائی اور اغوا ہونے سے ایک آدمی کو تھانہ گڈو کی حدود سے بچالیا۔
اغوا سے بچ جانے والے آدمی کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔
عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لیا کال آۓ تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں شکریہ۔
*ترجمان کشمور پولیس*