Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جمال انچارج سسپینڈ لائین کلوز

پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 02 اگست 2025ء

*ڈاکوؤں کا پولیس موبائل کے قریب کی ویڈیو وائرل ہونے کا سخت نوٹس – انچارج جمال معطل، انکوائری کا حکم*

تھانہ جمال کی حدود میں تعینات پولیس موبائل کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے واقعے کا *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

ایس ایس پی کشمور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ انچارج کو معطل کرکے لائین حاضر کر دیا ہے اور اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کے لیے *ایس ڈی پی او سٹی کندھکوٹ فراز علی میتلو* کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے، جو واقعے کی مکمل چھان بین کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔

ضلع پولیس کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ فرائض میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.