Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا تھانہ بخشاپور کی حدود میں بنگوار گینگ کے خلاف سرچ اینڈ ریڈ آپریشن
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مؤرخہ 25 مارچ 2025
کشمور پولیس کا تھانہ بخشاپور کی حدود میں بنگوار گینگ کے خلاف سرچ اینڈ ریڈ آپریشن
جرائِم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے سرچ و ریڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آپریشن بنگوار گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے جو کہ انڈس ہائی وے پر ڈکیتی کی واردات اور اغوا کی واردات میں ملوث ہیں۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری۔
سرچ و ریڈ آپریشن میں اے ایس پی کشمور محمد عاشر تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے ،مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
چھ 06 مشکوک افراد زیر حراست
مشکوک افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ
ڈاکوؤں کے گھروں/ٹھکانوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
دوران آپریشن تین ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا۔
آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
ترجمان کشمور پولیس۰