Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

اردلی روم کا انعقاد

پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 12 دسمبر 2024

اردلی روم کا انعقاد

ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کی ہدایت پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر نے پولیس افسران کے مسائل کے حل کے لیے اردلی روم کا انعقاد کیا۔

اس دوران 80 پولیس افسروں نے غیر حاضری، تبادلے، چھٹی اور شوکاز نوٹس کے معاملات پر اپنی درخواستیں پیش کیں۔

ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے 45 پولیس افسران کو معمولی سزائیں (Minor Punishments) دی گئیں۔

اسی طرح ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 08 اہلکاروں کو بڑی سزائیں (Major Punishments) دی گئیں۔

تبادلے اور چھٹی کے لیے پیش ہونے والے 10 اہلکاروں کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں متعلقہ سہولتیں فراہم کی گئیں۔

12 پولیس افسران کے شوکاز نوٹس فائل کرنے کا حکم دیا 05 پولیس افسران کی انکوائری کے لیئے آرڈر کیا۔

آخر میں اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر نے پولیس افسران سے مخاطب ہوئے اور کہا:
"جو بھی پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے گا، اسے انعامات سے نوازا جائے گا۔ تاہم، غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔"

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.