Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل لفٹنگ و منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ایس ڈی پی او پاک کالونی تابش علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او پاک کالونی انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل لفٹنگ و  منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار، دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور منشیات برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی

پہلی کاروائی میں اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث 1-    محمد سلمان اور 2-    عامر نامی رپیٹڈ کریمنلز کو جہان آباد چوک سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 25 گرام کرسٹال اور تھانہ نبی بخش کے مقدمہ 153/2024 بجرم دفعہ 381-A کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل ہیں جوکہ اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

محمد سلمان ولد عبدالستار کا سابقہ کریمنل ریکارڈ

1. مقدمہ الزام نمبر  106/2019  بجرم دفعہ  392/34 تھانہ سولجر بازار۔
2. مقدمہ الزام نمبر  14/2023  بجرم دفعہ  381-A/34 تھانہ گارڈن۔

عامر ولد جوزف مسیح کا سابقہ کریمنل ریکارڈ.

1. مقدمہ الزام نمبر 93/2019 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ عزیز بھٹی ۔
2. مقدمہ الزام نمبر   95/2019 بجرم دفعہ  23(I) A تھانہ عزیز بھٹی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری کاروائی میں اسد علی نامی ملزم کو منشیات و مسروقہ موٹرسائیکل سمیت میوہ شاہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے 25 گرام کرسٹال اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوائی۔

ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی درج ذیل 6 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 138/13 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ پاک کالونی۔
2. مقدمہ الزام نمبر 79/19 بجرم دفعہ 353/324/34 r/w 7ATA تھانہ پاک کالونی۔
3. مقدمہ الزام نمبر 82/19 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ پاک کالونی۔
4. مقدمہ الزام نمبر 245/21 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ پاک کالونی۔
5. مقدمہ الزام نمبر 246/21 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ پاک کالونی۔
6. مقدمہ الزام نمبر 502/23 بجرم دفعہ 8(i) تھانہ شاہراہ فیصل۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
 

#sindhpolice #karachipolice #police #keamaripolice #streetcrime #narcotics #motorcyclelifter


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.