Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
انتہائی مطلوب تین رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کو خفیہ اطلاع پر جہان آباد کے ایریا سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے تھانہ شاہراہ فیصل اور موچکو کے علاقوں سے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل راجہ خالد نے چوکی انچارج جہاں آباد و اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کی شناخت 1- شاہزیب، 2- لیاقت خان اور 3- مزمل کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان نے دوران انٹروگیشن موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل ہے جوکہ اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
*ملزم مزمل ولد فتح محمد*
1. مقدمہ الزام نمبر 201/21 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ فرئیر۔
2. مقدمہ الزام نمبر 221/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ بہادر آباد۔
*ملزم شاہزیب ولد غلام نبی*
1. مقدمہ الزام نمبر 587/23 بجرم دفعہ 381A تھانہ گلستان جوہر۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔
_*Media Cell Keamari Police*_