Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزمان کو تعاقب کرکے گرفتار

ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔

دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزمان کو تعاقب کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کی شناخت اسامہ اور زبیر کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول، واردات میں چھینا گیا موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان نے آج صبح 0700 بجے سائیٹ ایریا لیبر اسکوائر کے پاس جاوید نامی شخص سے موبائل فون چھینا اور مزاحمت پر فائر کرکے زخمی بھی کیا۔

ملزمان کو اہل محلہ نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جسں سے ملزمان زخمی بھی ہوئے لیکن ملزمان عوام سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اسی دوران علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

#sindhpolice #karachipolice #police #keamaripolice #streetcrime


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.