Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب دو رکنی اسٹریٹ کریمنل گروہ بے نقاب

ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب دو رکنی اسٹریٹ کریمنل گروہ بے نقاب۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، چھینے گئے تین موبائل اور موٹرسائیکل برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان اتحاد ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی تین مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کے قبضے سے تھانہ اتحاد ٹاؤن کے مقدمہ 265/24 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا۔

ملزمان کے قبضے سے تھانہ اتحاد ٹاؤن کے مقدمہ 346/24 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد ہوا۔

جبکہ ملزمان کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کے مقدمہ 459/24 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ کے مدعی نے بھی شناخت کیا ہے۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر ایاز خان نے چوکی انچارج قائم خانی کالونی محمد شیراز و اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

#sindhpolice #karachipolice #police #keamaripolice #streetcrime


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.