Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ریزیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

آئی جی صاحب سندھ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر temporary ریزیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز۔

رات گئے ضلع کیماڑی میں بیشتر مقامات پر سرچ آپریشن کئے گئے۔

سرچ آپریشنز کے دوران ریزیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 55 مالک مکان و کرایہ دار گرفتار۔

گرفتار ملزمان میں 8 علاقہ تھانہ بلدیہ، 2 مدینہ کالونی، 5 سعید آباد، 4 اتحاد ٹاؤن، 2 سائیٹ اے، 11 سائیٹ بی، 7 شیرشاہ، 4 موچکو، 2 ماڑیپور اور 10 تھانہ ڈاکس کی حدود سے گرفتار کئے گئے۔

ملزمان کے خلاف ریزیڈنٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

ضلع کیماڑی میں رہائش پذیر کرایہ داروں اور مالک مکانوں کو انتباہ کیا جاتا ہیکہ اپنے کوائف کی علاقہ تھانہ میں اندراج کروائیں۔

بصورت دیگر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

#sindhpolice #karachipolice #police #keamaripolice #residentact


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.