Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ضلع کیماڑی اینتی اسٹریٹ کرائم سیل کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی
مورخہ 07 ستمبر 2024
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی پریس کانفرنس
ضلع کیماڑی اینتی اسٹریٹ کرائم سیل کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔
بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم غیرقانونی اسلحہ کی کھیپ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
آج صبح ضلع کیماڑی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک کا ایک کارندہ خیبر پختونخواء سے اسلحہ کی کھیپ لے کر کراچی پہنچ رہا ہے، مزکورہ اطلاع پر ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر انچارج اینتی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر پکٹنگ (ڈیپلائمنٹ) کی گئی اور سائیٹ ایریا سیمنس چورنگی کے پاس پہنچتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت ہمایوں خان پٹھان ولد دلاور خان کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے برآمدہ بیگ سے 10 عدد 9 ایم ایم پستول اور سینکڑوں کی تعداد میں راؤنڈ برآمد ہوئے،ملزم پسنجر بس کے زریعے درہ آدم خیل KPK سے کراچی پہنچا تھا۔
دوران انٹروگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ درہ ادم خیل میں موجود حبیب اللہ، اختر اور حامد نامی اسلحہ ڈیلرز کے لئے کام کرتا ہے اور اس نے اس سے قبل بھی گزشتہ 2 سالوں میں متعدد بار مزکورہ نیٹ ورک کے لئے درہ أدم خیل KPK سے کراچی اسلحہ ترسیل کیا ہے ۔جبکہ ملزم اس سے قبل بھی ضلع حیدرآباد تھانہ ھٹڑی سے آرمز ایکٹ کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے،، نیز گرفتار ملزم کے نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مزید تفیش کا سلسلہ بھی جاری ہے، مزید گرفتاریوں و انکشافات کی توقع ہے۔
ضلع کیماڑی پولیس گزشتہ کئی عرصہ سے شھر میں غیرقانونی طور پر اسلحہ پہنچانے والے نیٹ ورکس پر تکنیکی و انٹیلی جنس زرائع کی مدد سے کام کررہی تھی، مزکورہ نیٹ ورکس کی جانب سے کراچی میں پہنچنے والا غیرقانونی اسلحہ اسٹریٹ کرائم، گینگ وار سرگرمیوں کی یک بڑی وجہ ہے۔ گرفتار ملزم سے حاصل کردہ معلومات اور تکنیکی و انٹیلی جنس زرائع کی مدد ایسے نیٹ ورکس کی سرکوبی کے مستقبل میں بھی کوششیں جاری رہیں گی تاکہ کراچی میں امن و امان اور اسٹریٹ کرائم کی ایک بڑی وجہ پر قابو پایا جا سکے۔
#sindhpolice #karachipolice #keamaripolice #streetcrime