Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ضلع کیماڑی پولیس کے اہلکار کو شھید کرنے والا ایک اور ملزم انجام کو پہنچ گیا
DISTRICT KEAMARI POLICE
مورخہ 02 اگست 2024
ضلع کیماڑی پولیس کے اہلکار کو شھید کرنے والا ایک اور ملزم انجام کو پہنچ گیا
پولیس اہلکار کے قتل و دیگر سنگین جرائم مین ملوث لیاری گینگ وار کاشف سندھی گروپ کا شوٹر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
رات گئے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ پرانا گولیمار لیاری ایکسپریس وے کے قریب گینگ وار سرغنہ کاشف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا۔پولیس پارٹی کے پہنچنے پر کاشف سندھی گروپ کے کارندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کاروائی میں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران عادل سندھی ولد نور حسن نامی ایک ملزم ہلاک ہوا۔ہلاک ملزم کے قبضہ سے 9 ایم ایم پستول اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ہلاک ملزم کاشف سندھی گروپ کا اہم شوٹر تھا جوکہ قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
ملزم نے گزشتہ سال 24 اگست 2023 کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پرانا گولیمار گھاس والی گلی میں گھات لگا کر علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی کو ٹارگٹ کیا تھا جسکے نتیجے میں تھانہ پاک کالونی میں تعینات کانسٹیبل عادل شہید ہو گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ 243/2023بجرم دفعہ 353/186/324302/34ت پ R/w7ATAتھانہ پاک کالونی مین درج کیا گیا تھا، مزکورہ بالا واقع میں ملوث عمران عرف ٹیڈی نامی ایک ملزم مورخہ 25 اگست 2023 کو پولیس مقابلے مین ہلاک ہو گیا تھا جسکا مقدمہ 244/2023 بجرم دفعہ 253/186/324/34 ت پ تھانہ پاک کالونی مین درج کیا گیا تھا۔
ہلاک و فرارملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 364/2024 بجرم دفعہ 353/324/186 ت پ اور مقدمہ الزام نمبر 365/2024 بجرم23(I)A درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
شہدا ہمارا فخر ہیں انکا خون رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا، ہم اپنے شہداکے قاتلوں کا ہر حد تک پیچھا کریں گے اور کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔
کیپٹن (ر) فیضان علی
ایس ایس پی ضلع کیماڑی کراچی