Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ضلع کیماڑی پولیس کا رات گئے رینجرز کے ہمراہ پٹھان کالونی سائیٹ ایریا میں مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن۔
ضلع کیماڑی پولیس کا رات گئے رینجرز کے ہمراہ پٹھان کالونی سائیٹ ایریا میں مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن۔
علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
دوران آپریشن مشتبہ اشخاص کی بائیومیٹرک ویری فیکیشن کی گئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
دوران آپریشن منشیات فروشی میں ملوث شاھد عرف لمبا اور مراد خان نامی دو ملزمان جبکہ گٹکا فروشی میں ملوث احمد زادہ نامی ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔
جبکہ حبیب اللہ، عمر اور لیاقت نامی تین مشتبہ افراد کو انٹروگیشن کے کئے زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1200 گرام چرس، 6 عدد ٹوکن آئس اور 40 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں ایس ڈی پی او سائیٹ، ایس ایچ او سائیٹ اے اور ایس ایچ او سائیٹ بی نے پولیس و رینجرز کی نفری کے ہمراہ حصہ لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
#sindhpolice #karachipolice #keamaripolice #combing