Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

منشیات سپلائی میں ملوث انتہائی مطلوب دو ملزمان 4 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار۔

*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*

مورخہ 19 مئی 2026

 

ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب ایکشن۔

 

منشیات سپلائی میں ملوث انتہائی مطلوب دو ملزمان 4 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار۔

 

ملزمان کو انٹیلیجنس اطلاع پر بلدیہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

 

ملزمان میں علی رحمان ولد موسی خان اور نور خان ولد موسی خان شامل ہیں۔

 

ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 4148 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔

 

گرفتار دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں اور PIB کالونی میں منشیات فروشی سمیت شھر بھر میں منشیات سپلائی میں بھی ملوث ہیں۔

 

ملزمان بلدیہ کے علاقے میں بھی منشیات ڈیلیوری کے لئے آئے تھے۔

 

ملزمان کے خلاف تھانہ PIB کالونی میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں۔

 

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج زیل ہے۔

 

*نور خان ولد موسی خان*

 

1. مقدمہ الزام نمبر 262/12 بجرم دفعہ 13/D تھانہ PIB کالونی۔

2. مقدمہ الزام نمبر 384/17 بجرم دفعہ 365/324/337/282/788 تھانہ PIB کالونی۔

3. مقدمہ الزام نمبر 273/24 بجرم دفعہ 9(I)3C تھانہ PIB کالونی۔

4. مقدمہ الزام نمبر 444/24 بجرم دفعہ 9(2)2 تھانہ PIB کالونی۔

 

*علی رحمان ولد موسی خان*

 

1. مقدمہ الزام نمبر 444/25 بجرم دفعہ 9(2)2 تھانہ PIB کالونی۔

 

ملزمان کے خلاف تھانہ بلدیہ میں اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ 123/26 درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

*ترجمان: کیماڑی پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.