Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو اشخاص کو قتل کرنے سمیت ایک شخص کو زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا

ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی خفیہ اطلاع پر مچھر کالونی میں کاروائی۔

دو اشخاص کو قتل کرنے سمیت ایک شخص کو زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار ملزم بنام جاوید نے ذاتی رنجش کی بناء پر مورخہ 6 اگست 2024 کو مچھر کالونی میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے لئیق زمان اور عادل زمان نامی دو سگے بھائیوں کو قتل کیا تھا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر نعمان نامی راہگیر زخمی بھی ہوا تھا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

واقعہ کا مقدمہ 405/24 بجرم دفعہ 302/324/147/148/149 r/w 7ATA درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی تھی۔

واقع کے رونما ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر جاوید نامی ملزم کو گرفتار کرکے قبضہ سے غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش برآمد کر لیا گیا۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مزید مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

#sindhpolice #karachipolice #police #keamaripolice #murder 

 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.