Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو صاحب نے ضلع خیرپور کی چارج سنبھال لی اور تمام پولیس افسران کا تعارفی اجلاس طلب کیا

ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو صاحب نے ضلع خیرپور کی چارج سنبھال لی اور تمام پولیس افسران کا تعارفی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز  اور ھیڈ آف برانچزنے شرکت کی

 ایس ایس پی خیرپور  ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو صاحب نے میٹنگ میں پالیسی واضع کرتے ہوئے ایجنڈا کو بیان کیا  جس میں ضلع میں امن امان کی صورتحال کی بھتری کو اولین ترجیح دیتے ہوئے آئندا لائے عمل کا اعلان کیا اور احکامات جاری کیے جو درج ذیل ہیں

ایس ایس پی صاحب کو چاک و چوبند دستے نے سلامی دی

تمام ایس ایچ اوز اپنی اپنی حدود میں کرمنلز کے خلاف کارروائیاں تیز کر کے امن دشمنوں کرمنلز کے خلاف  ریڈز کریں عوام کو ریلیف دیں

 

نیشنل ھائے وےپر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور کرائیم کے کنٹرول کے لیےایس ڈی پی اوزکی رہنمائی میں سنیپ چیکنگ کو سخت بنایا جائے
 
نیشنل ھائی وے پر ڈیوٹی پکٹس کے درمیان جو بھی روکاوٹیں ان کو ختم کیا جائے اور رابطوں کو بحال رکھا جائے 
 
تھانوں کے تمام ایس ایچ اوز  اپنے حدود  میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں پیٹرولنگ, سنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر  بنائیں جرائم کی روک تھام کے لیے  مؤثر حکمت  عملی کے ساتھ کام کریں

 ایس ایچ اوز اپنی  پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور عملی اقدامات اٹھائیں

منشیات فروش جوا سٹہ اور آرگنائزڈ کرملنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے  ان کو ٹریس کیا جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایہ جائے

اشتہاری اور مفروروں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں اور مفروروں کو گرفتار  کیا جائے ، تفتیش بلا  تفرق میرٹ پے کی جائے

 

 
 تمام افسران کو مزید احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم, سماجی برائیاں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمے کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی  اور کسی تھانے کی حدود سے جوا منشیات فروش, گٹکہ مین پوری کی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ ایس ایچ اوز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی. 

ترجمان  خیرپور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.