Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سندھ حکومت کے احکامات پر جاری نجات مہران پولیس اپریشن کے بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں 20 سے زائد انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مزید ایک ڈاکو نے سرینڈر کر دیا
پریس رلیز
ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور
مورخہ 10جون 2026
سندھ حکومت کے احکامات پر جاری نجات مہران پولیس اپریشن کے بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں 20 سے زائد انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مزید ایک ڈاکو نے سرینڈر کر دیا
ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر ناصر آفتاب کی کمانڈ میں موثر حکمت عملی کی بدولت ڈاکوؤں کے خلاف نجات مہران اپریشن میں ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی سربراہی میں کچے کے ڈاکوؤں سرینڈر کرنے یا پھر دوران پولیس آپریشن اپنے منطقی انجام کے لیے تیار رہنے کہ واضح پیغام کے نتیجے میں خیرپور پولیس کی اہم کامیابی
متعدد مقدمات میں مطلوب سب ڈویژن سٹی پیرگوٹھ میں بدنامہ زمانہ ایکٹو کرمنل ڈاکو زاھد عرف کنڈو ولد حبیب اللہ پہلپوٹو نے خیرپور پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا۔
سرینڈر کرنے والے ڈاکو نے جرائم کی دنیا سے توبہ کرکہ پولیس کے سامنے سرینڈر کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار پھینک کر پیش ہونے کا پیغام دیا
پولیس کا نجات مہران آپریشن ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے اور کچا ایریا میں امن و امان کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا
عوام کی جان و مال کے تحفظ جرائم کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان قیام کے لیے پر عزم ہیں،ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی
ترجمان خیرپور پولیس