Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

لاڑکانہ پولیس کی صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے جام پور میں کامیاب کارروائی۔

لاڑکانہ: 05 اکتوبر 2024. 

لاڑکانہ پولیس کی صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے جام پور میں کامیاب کارروائی۔ 

تھانہ اللہ آباد میں درج اغوا کیس 88/2024 میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار۔ 

اس سے قبل اغوا شدہ 17/18 سالہ (ش) (م) کو بازیاب کرواکے ملزم عابد ولد الاھی بخش مغیری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت شہباز ولد احمد علی جکھڑ رہائشی جام پور ضلع راجن پور صوبہ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ 

مورخہ 13/09/2024 پر تھانہ اللہ میں محمد مٹھل نامی مدعی نے 17/18 سالہ (ش) (م) کی اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا،جس کے بعد لاڑکانہ پولیس نے اغوا شدہ کو بازیاب کرواکے 5 جڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،متعلقہ عدالت نے اغوا شدہ کو والدین کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔ 

والدین اور اہل علاقہ نے پولیس کی جانب سے بروقت تعاون اور کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب اور DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی صاحبہ سے دفتر آکر اظہار تشکر کیا۔ 

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.