Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

گورنمنٹ آف سندھ اور جناب آئی جی پی صاحب سندھ کی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح لاڑکانہ میں بھی تمام پولیس افسران و جوانان کے خاندان کے لیے ہیلتھ کارڈ کا آغاز کردیا گیا۔

لاڑکانہ: 07 نومبر 2024.

گورنمنٹ آف سندھ اور جناب آئی جی پی صاحب سندھ کی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح لاڑکانہ میں بھی تمام پولیس افسران و جوانان کے خاندان کے لیے ہیلتھ کارڈ کا آغاز کردیا گیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ 
میر روحل  خان کھوسو صاحب نے لیڈیز جیل روڈ پر واقع فاروق میڈیکل (پینل) سینٹر کا دورہ کیا۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے ڈاکٹرز اور سینٹر انتظامیہ سے ملاقات کی اور ہیلتھ کارڈ پر پولیس افسران و جوانان اور ان کے اہلخانہ کے علاج و معالج متعلق ان سے تبادلہ خیال کیا۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے میڈیکل سینٹر میں قائم تمام شعبوں کا وزٹ کیا۔ 

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے علاج معالج کے لیے آئے ہوئے پولیس ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے منصوبے سے سندھ پولیس کے مجموعی اہلکار اس سے مستفید ہونگے۔ 

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے بتایا کہ انشورنس کے تحت اسپتال میں داخلے کی بنیادی حد فی خاندان دس لاکھ روپے تک ہوگی۔ 

اس ہیلتھ کارڈ کے ذریعے تمام بیماریوں سمیت مختلف میجر آپریشن کا علاج بھی شامل ہے،

 اسکیم میں زیر کفالت میاں بیوی، بیٹے/بیٹیاں، والدین شامل کردئیے گئے ہیں،اسپتال میں داخلے کے دوران تمام علاج و ادویات سمیت ٹریٹمنٹ کی جائیگی۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے بتایا کہ سندھ پولیس کے ہر ملازم کو ہیلتھ انشورنس کارڈ حاصل ہوگا۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کے دورے کا مقصد میڈیکل سینٹر کے اندر تمام سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔

آج اس منصوبے کے آغاز میں لاڑکانہ پولیس کے جوان آفتاب علی میمن کی شریک حیات کی ڈیلیوری سیزر ہوئی، جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے مذکورہ پولیس جوان کو صاحبزادے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

پولیس جوان نے ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس اور حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ 

اس موقع پر 
ایس ایس پی آفس لاڑکانہ میں تعینات ویلفیئر افسر عبدالغفار سومرو بھی موجود تھے۔

 ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.