Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی ضلع بھر کے تفتیشی افسران سے میٹنگ۔
لاڑکانہ: 03 اکتوبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی ضلع بھر کے تفتیشی افسران سے میٹنگ۔
میٹنگ کی ایجنڈا درج کیسز خصوصاً منشیات کے کیسز کو مضبوط اور مؤثر بنانا۔
اور
میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کے ذریعے ڈرگ ڈیلرز/منشیات فروشوں کو متعلقہ عدالتوں سے سزائیں دلوانا شامل تھی۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انڈر ٹرائل کیسز کی صحیح طریقے سے پیروی کی جائے،اور منشیات فروش ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے سزائیں دلوائی جائیں۔
میٹنگ میں ڈرگ ڈیلرز/منشیات فروشوں کے خلاف درج مقدمات اور کاروائیوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔
ڈرگ ڈیلرز کے خلاف درج کیسز کی صحیح طریقے سے پیروی کرنے اور ملزمان کو سزائیں دلوانے پر تھانہ شہید DSP عبدالمالک بھٹو کے تفتیشی افسر سب انسپیکٹر ذوالفقار علی کلہوڑو اور تھانہ ڈوکری کے تفتیشی افسر سب انسپیکٹر امتیاز احمد منگی کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔
جبکہ ناقص کارکردگی پر تھانہ رتوڈیرو کے تفتیشی افسر اور تھانہ کیٹی ممتاز کے تفتیشی افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کیئے گئے۔
میٹنگ میں DSP لیگل بشیر احمد ابڑو،ایڈمن افسر نوراللہ کھوسو اور ریڈر سینگار علی گوپانگ نے بھی شرکت کی۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔