Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق DSP رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو صاحب کی زیر نگرانی سب ڈویژن رتوڈیرو میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ۔
لاڑکانہ: 01 نومبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق DSP رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو صاحب کی زیر نگرانی سب ڈویژن رتوڈیرو میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ۔
پرائیویٹ گاڑیوں سے ممنوعہ بلو بتیاں،کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس ہٹائے جانے کا عمل تیز۔
سب ڈویژن رتوڈیرو کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران چھینی گئی و چوری شدہ 05 عدد موثر سائیکلیں اور 05 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد۔
مذکورہ برآمد شدہ موبائل فونز مورخہ 20/10/2024 پر نادر شاہ محلہ والے علاقے میں شہری نادر حسین ودھو کے گھر سے چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی،
پولیس نے محکمانہ مہارت اور تیکنیکی بنیادوں پر چوری شدہ قیمتی موبائل فونز برآمد کرکے اصل اونر کے حوالے کردی ہیں۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ رتوڈیرو انسپیکٹر عبدالغفور چھٹو نے مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیوں کے دوران برآمد شدہ 05 عدد موٹر سائیکلیں اصل اونرز شہری اعجاز علی،شہری غیبی خان، شہری محمد انیس، نادر علی اور راشد علی کے حوالے کردی ہیں۔
برآمد شدہ موٹر سائیکلوں میں سی ڈی سیونٹی،ھائی اسپیڈ اور دیگر اقسام کی موثر سائیکلیں شامل ہیں۔
کامیاب کاروائیوں پر
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے DSP رتوڈیرو اور ایس ایچ او رتوڈیرو کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔