Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

لاڑکانہ پولیس کا عارضی رھائشی ایکٹ 2015 پر عملدرآمد کرانے کے لیے شہر بھر میں کریک ڈاؤن۔

لاڑکانہ: 15 نومبر 2024.

لاڑکانہ پولیس کا عارضی رھائشی ایکٹ 2015 پر عملدرآمد کرانے کے لیے شہر بھر میں کریک ڈاؤن۔

 ٹیمپرری ریزیڈنس ایکٹ پر عملدرآمد نا کرنے والوں اور اس ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج۔

 (Temporary Resident) 


تھانہ ولید۔
 قانون کے تحت رینٹ ایگریمنٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع نہ کروانے/داخلہ نا رکھوانے پر مکان مالک اور کرایہ دار پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کرایہ دار گرفتار۔ 
1) علی ڈنو ولد شمس الدین مہیسر۔ 
مالک مکان راحب ولد امیر حمزہ مغیری بھی FIR میں نامزد ہوگیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 200/2024 بجرم 11 سندھ انفورمیشن آف ٹمپرری ریزیڈنشل ایکٹ 2015 کے تحت  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ دڑی
 قانون کے تحت رینٹ ایگریمنٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع نہ کروانے پر مکان مالک اور کرایہ دار پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کرایہ دار گرفتار۔ 
1) فرمان علی ولد محمد رمضان سروھی 
مکان مالک 
اربیلہ بوزدار بھی FIR میں نامزد ہوگیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر166/2024 بجرم 11 سندھ انفورمیشن آف ٹمپرری ریزیڈنشل ایکٹ 2015 کے تحت  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ رحمتپور
 قانون کے تحت رینٹ ایگریمنٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع نہ کروانے پر اسٹیٹ ایجنٹ پر مقدمہ درج۔
المدینہ اسٹیٹ ایجنسی مالک صدر الدین ولد قیصر خان بلیدی گرفتار۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام 133/2024 بجرم 11 سندھ انفورمیشن آف ٹمپرری ریزیڈنشل ایکٹ 2015 کے تحت  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ رحمتپور کی دوسری کاروائی۔ 
 علی اسٹیٹ ایجنسی کا مالک لیموں خان ولد علی گل کھوکھر گرفتار۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام  134/2024 بجرم 11 سندھ انفارمیشن اف ٹیمپرری ریزیڈنشل ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 تھانہ سچل 
ہوٹل آئی مینجمینٹ کی خلاف ورزی پر المدینہ ہوٹل انتظامیہ اور رہائش اختیار کرنے والوں کے خلاف 
  مقدمہ الزام 115/2024 بجرم 11 سندھ انفارمیشن اف ٹیمپرری ریزیڈنشل ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

 ہوٹل انتظامیہ 
مینیجر آصف علی ولد باغ علی شاہ اور رسیپشن عملہ ساجد ولد غلام الرسول بھٹو گرفتار۔ 
رہائش اختیار کرنے والے تین فرار ملزمان عرفان،ذیشان اور منیر بھی FIR میں نامزد۔ 

شہریوں کو اس پریس رلیز کی توسط سے آگاہ کیا جاتا ہے کے کرائے کا مکان یا دکان لیتے وقت متعلقہ تھانے میں داخلہ رکھوائیں،بدیگر صورت آپ کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائینگی۔
 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.