Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب نے شہر بھر میں بڑھتی ہوئی رش کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک روانی میں بہتری لانے کے لیے سخت احکامات و ہدایات جاری کریئے.
لاڑکانہ: 09 اکتوبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب نے شہر بھر میں بڑھتی ہوئی رش کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک روانی میں بہتری لانے کے لیے سخت احکامات و ہدایات جاری کریئے.
ٹریفک سارجنٹس کو آن روڈ رہنے کے احکامات جاری۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کے جاری کردہ احکامات پر بھرپور عملدرآمد کرواتے ہوئے ٹریفک پولیس شہر بھر میں ان ایکشن۔
ٹریفک زون ون سب انسپیکٹر امداد علی شیخ کی رپورٹ کے مطابق زون ون کے اندر 170 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیئے گئے ہیں،جن میں کوچز،بسیں ٹریکٹر اور چنگچی رکشہ سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔
جبکہ ٹریفک سارجنٹ زون ٹو انسپیکٹر عبدالوحید ابڑو کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والی چھوٹی بڑی 160 گاڑیوں کو چالان کرکے وارننگ دی گئی ہے،
جس میں رانگ سائیڈ،نوپارکنگ والے بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے دن کے اوقات خصوصاً اسکلول ٹائم پر ہیوی لوڈر گاڑیوں کی شہر میں داخلہ ممنوع قرار دے کر اس پر سختی سے عمل کرانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
ٹریفک سارجنٹس ٹریفک پلان پر بھرپور عملدرآمد کروائیں،تاکے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا، نا کرنا پڑے۔
میر روحل خان کھوسو۔
تمام وسائل بروئے کار لاکر شہریوں کو سہولیات میسر کی جائیں۔ ایس ایس پی کھوسو
رانگ سائیڈ اور نوپارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
ایس ایس پی کھوسو
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے شہر کی اندر تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور رش کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک سارجنٹس کو اینٹی انکروچمنٹ اور RT سیکرٹری کے ساتھ ناجائز بس و ویگن اڈوں کے خلاف مشترکہ کاروائیوں کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی جانب سے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کے حادثات کا سبب بننے والی اوور لوڈ اور بغیر لائیٹس چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
اس ضمن میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں،موٹر سائیکلوں، ممنوعہ بلو بتیوں،کالے شیشوں،رانگ سائیڈ و نوپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کرکے روڈ کلیئر کروائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے (330) افراد/گاڑیوں کا چالان کردیا ہے۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس