Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کا تھانہ ڈوکری میں سرپرائز وزٹ۔

لاڑکانہ: 01 اکتوبر 2024.

ایس ایس پی لاڑکانہ 
میر روحل خان کھوسو صاحب کا تھانہ ڈوکری میں سرپرائز وزٹ۔

تھانے میں موجود شہریوں اور سائلین سے ملاقاتیں کیں۔
 
تھانے کے تمام رجسٹروں، لاکپ، مالخانہ، اسلحہ ایمونیشن، نفری کی ڈپلائمینٹ اور پینڈنگ/زیرِ تفتیش مقدمات سمیت محکمانہ امور کا جائزہ لیا۔

تھانے میں تعینات پولیس نفری، سرکاری اسلحہ، گاڑیوں اور بلڈنگ کی صورتحال سمیت میسر دیگر وسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ تھانے میں قائم رپورٹنگ روم کا بھی جناب ایس ایس پی صاحب نے معائنہ کیا وہاں تعینات اسٹاف/ ڈیٹا انٹری آپریٹرز سے ملاقات کی انہیں معیاری ڈیٹا فیڈنگ اور احسن طریقے سے عوامی سروسز مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

جناب ایس ایس پی صاحب نے تھانے کی حدود میں قائم پولیس پکٹس، چوکیوں اور پیٹرولنگ پلان کے حوالے سے بھی مکمل تفصیلات معلوم کیے اور اس حوالے سے ایس ایچ او و ہیڈ محرر کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

جناب ایس ایس پی صاحب نے تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد ریکارڈ مینٹیننس اور صفائی ستھرائی کے معاملات میں بہتری لانے کے لیے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو سختی سے ہدایات بھی جاری کیں۔

جبکہ ایس ایچ او کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے تھانے میں آنے والے سائلین و متاثرہ شہریوں کی ترجیحی بنیادوں پر دادرسی کرنے اور عوام کے ساتھ بہتر اور مثبت رویہ اختیار کرنے کا حکم دیا۔

جناب ایس ایس پی صاحب نے تھانوں کے تمام معاملات کی بہتر طریقے سے نگرانی کرنے کے لیے متعلقہ DSP کو بھی ہدایات جاری کیں،

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.