Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سینٹرز پر آنے والی خواتین کی حفاظت اور مستحقین کے لیے رقم کی شفاف ٹرانزیشن کے لیے سکیورٹی آرڈر جاری کردیا۔
لاڑکانہ: 17 نومبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سینٹرز پر آنے والی خواتین کی حفاظت اور مستحقین کے لیے رقم کی شفاف ٹرانزیشن کے لیے سکیورٹی آرڈر جاری کردیا۔
سکیورٹی آرڈر کے مطابق ضلع بھر میں قائم 16 BISP سینٹرز پر 150 پولیس افسران و جوانان سمیت خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے کہا ہے کہ پولیس ڈپلائمینٹ کا مقصد خواتین کی حفاظت اور پرامن ماحول میں رقم وصول کرنے کو یقینی بنانا ہے۔
کسی بھی شکایت کی صورت میں میرے دفتر
(ایس ایس پی آفس لاڑکانہ) کے دروازے عوام کے کھلے ہوئے ہیں۔
کسی بھی کٹوتی یا بدعنوانی کی شکایت پر بنادیر ملوث افراد کے خلاف FIR درج کیا جائیگا۔
اس ضمن میں
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے تمام DSPs اور انچارج DIB کو ہدایات و احکامات جاری کردئیے ہیں۔
واضع رہے کے لاڑکانہ ضلع کے اندر 15 BISP سینٹرز قائم ہیں۔
جن میں تحصیل لاڑکانہ میں 04 تحصیل رتوڈیرو میں 05 تحصیل باقرانی میں 04 اور تحصیل ڈوکری میں 03 BISP سینٹرز شامل ہیں۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔