Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

تفتیشی عمل کو مزید مؤثر اور مظبوط بنائے جانے کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ/سیمینار کا انعقاد

لاڑکانہ: 08 اگست  2024. 

تفتیشی عمل کو مزید مؤثر اور مظبوط بنائے جانے کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ/سیمینار کا انعقاد۔

ورکشاپ/سیمینار کا انعقاد 
ایس ایس پی لاڑکانہ کے دفتر شہدائے پولیس کانفرنس ھال میں کیا گیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابقSP ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن صاحب،DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی صاحبہ،DSP لیگل بشیر احمد ابڑو،لا افسر علی بخش ڈاھانی سینئر تفتیشی افسر سب انسپیکٹر محمد یوسف چنہ سمیت تفتیشی افسران اور ہیڈ محرران نے شرکت کی۔ 

تربیتی ورکشاپ میں تفتیشی افسران اور ہیڈ محررز کو ڈجیٹل انویسٹیگیشن متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ 

کرمنل کیسز میں ملزمان کو سزائیں دلوانے کے لیے جدید تیکنیکی سسٹم کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ 

ایس پی ہیڈکوارٹر 
حسیب جاوید سومار میمن صاحب نے تفتیشی افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے گنہگاروں کو سزائیں دلوانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،
جس کیس میں گنہگار کو سزا دلوائی جائیگی اس تفتیشی افسر کو محکمہ پولیس کی جانب سے انعامات و اعزازات سے نوازا جائیگا،گنہگار کو رعایت برتنے والے افسر کے خلاف سخت ڈپارٹمینٹل ایکشن ہوگا۔ 

اس لیے تمام وسائل بروئے کار لاکر کیسز کو مظبوط اور تفتیش کو مؤثر بنایا جائے،
تاکے جرائم میں کمی لائی جا سکے۔ 

ورکشاپ/سیمینار میں تفتیشی عمل متعلق مختلف امور زیر غور/زیر بحث ائے۔

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.