Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

لاڑکانہ: 06 جولائی 2024.  لاڑکانہ پولیس نے محرم الحرام 2024 متعلق سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔  ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب نے محرم الحرام سکیورٹی آرڈر جاری کردیا۔  سکیورٹی آرڈر کے مطابق ضلع بھر میں 179 ماتمی جلوسوں اور 181 مجالس کی سکیورٹی پر لاڑکانہ پولیس کے 3300 پولیس افسران و جوانان تعینات ہونگے،جس میں 230 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔  جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی آرڈر کے مطابق محرم الحرام کے آغاز تا اختتام 08 ڈی ایس پیز، 14 انسپیکٹرز، 105سب انسپیکٹر، 395 اے ایس آئیز، 482 ہیڈ کانسٹیبلز، 2306 کانسٹیبلز مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اپنے فرائض سر انجام دینگے،جبکہ پاک آرمی اور سندھ رینجرز کے افسران و جوانان بھی اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے ہر وقت موجود ہونگے۔

لاڑکانہ: 06 جولائی 2024. لاڑکانہ پولیس نے محرم الحرام 2024 متعلق سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب نے محرم الحرام سکیورٹی آرڈر جاری کردیا۔ سکیورٹی آرڈر کے مطابق ضلع بھر میں 179 ماتمی جلوسوں اور 181 مجالس کی سکیورٹی پر لاڑکانہ پولیس کے 3300 پولیس افسران و جوانان تعینات ہونگے،جس میں 230 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی آرڈر کے مطابق محرم الحرام کے آغاز تا اختتام 08 ڈی ایس پیز، 14 انسپیکٹرز، 105سب انسپیکٹر، 395 اے ایس آئیز، 482 ہیڈ کانسٹیبلز، 2306 کانسٹیبلز مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اپنے فرائض سر انجام دینگے،جبکہ پاک آرمی اور سندھ رینجرز کے افسران و جوانان بھی اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے ہر وقت موجود ہونگے۔ سکیورٹی آرڈر کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ میں اینٹی رائٹ رزرو پلاٹونز کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ مرکزی ماتمی جلوسوں کے گذرگاہوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر ماہر اسنائیپرز جدید دوربین سمیت ڈیوٹیز پر معمور ہونگے۔ تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے پولیس اور سول ایڈمنسٹریشن کا مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے،جبکہ ایس ایس پی آفس لاڑکانہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں کی CCTV اور ویڈیو ریکارڈنگ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے عارضی رہائشی ایکٹ کے تحت خانہ بدوش افراد،ہوثلوں،مسافر خانوں، ڈیروں اور اوطاقوں پر ٹھہرے یا باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کی قریبی تھانوں میں داخلہ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، داخلہ نا رکھوانے والے افراد خود ذمیدار ہونگے۔ جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے تمام ھوٹلز پر فلمیں اور گانے بند کروانے، شراب کے گھتے بند کروانے، لائوڈ اسپیکر کا بے جا استعمال ختم کروانے،اشتعال انگیز وال چاکنگ اور بینرز ہٹوانے سمیت مذہبی رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں رہنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ضلع بھر میں 32 حساس مجالس و ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے SP ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن صاحب اور ASP محمد عاشر صاحب سمیت متعلقہ DSPs کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب نے کہا کے تمام اسٹیک ہولڈرز مذہبی رواداری کو قائم رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،اور پولیس انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرکے ذمیدار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.