Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی ASP سول لائنز محمد عثمان سدوزئی صاحب کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں۔
لاڑکانہ: 27 اگست 2024.
اہس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی ASP سول لائنز محمد عثمان سدوزئی صاحب کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں۔
مختلف مقامات سے (08) ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان میں مرڈر کیس کے اشتہاری،مطلوب اور اسکریپ ڈیلرز شامل ہیں۔
ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق:
ایس ایچ او تھانہ ولید سب انسپیکٹر اشفاق احمد شر نے نیو بس ٹرمینل والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالو ڈیپر مرڈر کیس 186/2010 زیر دفعہ 302PPC میں ملوث و اشتہاری ملزم اختیار ولد محمد ھاشم ڈیپر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ولید نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین اسکریپ ڈیلرز سراج بروھی،منٹھار بروھی اور طالب بروھی کو چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے سامان/اسپیئر پارٹس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس مدعیت میں مقدمہ 153/2024 زیردفعہ 379,411 درج کرلیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ رحمتپور انسپیکٹر سجاد احمد بھٹی نے تھانہ رحمتپور کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے (04) مطلوب ملزمان محمد مراد کھوسو،اشرف شابرانی،امجد میرانی اور وحید شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ 92/2024 زیر دفعہ 402,324,353 درج ہے۔
ایس ایچ او تھانہ شہید DSP عبدالمالک بھٹو نے اولڈ بس اسٹینڈ والے علاقے میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے چوری کا سامان خریدنے اور بیچنے والے دو اسکریپ ڈیلرز امداد علی اور احمد علی کے خلاف الگ الگ مقدمات 117/2024 اور 118/2024 درج کرلیے ہیں۔ فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔