Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
امن وامان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے کیلئے لاڑکانہ پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ۔
لاڑکانہ: 19 نومبر 2024.
امن وامان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے کیلئے لاڑکانہ پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ۔
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب بذات خود بھی آن روڈ۔
ضلع بھر کے مختلف علاقوں بقاپور،باقرانی،باڈہ محرابپور،حیدر بخش جتوئی، سرھ لاڑو،ارتھر پل،ڈوکری،وھنی چوک، موئن جو دڑو،کیڈٹ کالج، وکڑو، اورخیر محمد آریجا،کا گشت کرکہ ناکہ بندی پوائنٹس اور پولیس پکٹس کو چیک کیا۔
اور مختلف تھانوں اور پولیس چوکیوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔
ضلع بھر میں تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی زیرِ نگرانی داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
مشکوک افراد کا آن لائن ڈجیٹل ڈوائس کے ذریعے ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
سینکڑوں گاڑیوں کی تلاشی لی گئی ہے اور پرائیوٹ گاڑیوں میں لگی ممنوعہ بلو بتیاں، کالے شیشے اور فینسی پلیٹس بھی اتارے جا رہے ہیں.
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے پولیس ناکوں پر تعینات جوانوں کو مستعدی اور ہوشیاری سے فرائض سر انجام دینے کی رہنما ہدایات جاری کیں،اور ان کو شاباشیں دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔