Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تھانہ ولید میں ملزم کی خودکشی والا معاملہ۔ فیملی اینڈ سول جج لاڑکانہ معاملے کا عدالتی انکوائری افسر مقرر ہو چکا ہے۔
لاڑکانہ: 28 اکتوبر 2024.
تھانہ ولید میں ملزم کی خودکشی والا معاملہ۔
فیملی اینڈ سول جج لاڑکانہ معاملے کا عدالتی انکوائری افسر مقرر ہو چکا ہے۔
معزز جج صاحب کی زیر نگرانی فوتی کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ۔ بعدازاں لاش ورثا کے حوالے۔
خودکشی کرنے والے ملزم کا نام ساحل ولد سعید سولنگی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ولید کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم نے ناڑے سے پھندا لگا کر خودکشی کی۔
مذکورہ ملزم شہری علی حسن کہیری کی مدعیت میں گھر سے چوری کے متعلق کیس 196/2024 زیر دفعہ 380,457 کے مقدمہ مین زیر حراست تھا۔
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب نے مذکورہ معاملے کی محکمانہ انکواٸری DSP کمپلینٹ سیل غلام مرتضیٰ عباسی کے سپرد کردی ہے۔
انکواٸری رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی و محکمانہ کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸیگی۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔