Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔

لاڑکانہ: 09 نومبر 2024.

ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔

مختلف علاقوں سے (03) ملزمان گرفتار۔ 

04 عدد مختلف اقسام کی موٹر سائیکلیں جن میں ھنڈا CD70 بھی شامل ہیں،
04 عدد قیمتی موبائل فونز
جن میں 02 عدد آئی فونز بھی شامل ہیں،
چھینی جانے والی 40000 کیش،گٹکہ اور چرس برآمد۔

 تفصیلات کے مطابق: 
سی آئی اے پولیس نے تھانہ گیریلو کی حدود تھریچا والے علاقے میں گٹکہ سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔ 

گٹکوں کے 190 پاکیٹس سمیت ملزم شہمیر عرف تنویر کھوکھر گرفتار،
پولیس مدعیت میں مقدمہ درج۔ 

۔DSP باقرانی غلام مصطفیٰ ابڑو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ باقرانی انسپیکٹر نئیر حسین بروھی نے مورخہ 30/10/2024 پر محرابپور روڈ والے علاقے سے طالب علم عبد الباسط اور حبیب الرحمٰن سے ہونے والی ڈکیتی واردات کو ٹریس آئوٹ کرتے ہوئے چھینی جانے والی موٹر سائیکل CD70 ماڈل 2025 کیش 40000، چار عدد قیمتی موبائل فونز جن میں دو عدد آئی فونز اور دو عدد اوپو شامل ہیں،برامد کرکے اصل اونرز کے حوالے کردی ہیں۔ 

ایس ڈی پی او نوڈیرو اور ایس ایچ او تھانہ نوڈیرو نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے دو عدد چوری شدہ و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل اونرز رضوان علی اور بشیر احمد کے حوالے کردی ہیں۔ 

ایس ایچ او تھانہ رحمتپور نے دوران گشت چوری شدہ CD70 موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ 

علی گوہر آباد پولیس نے ملزم محمد موسیٰ شیخ کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

عاقل پیر شیر پولیس نے ملزم الاھی بخش ڈاھانی کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ 

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.