Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
لاڑکانہ پولیس نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر وطن عزیز سے محبت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے شجر کاری مہم کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
لاڑکانہ: 09 اگست 2024.
لاڑکانہ پولیس نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر وطن عزیز سے محبت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے شجر کاری مہم کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
لاڑکانہ پولیس کے سربراہ SSP میر روحل خان کھوسو صاحب نے تمام DSPs اور SHOs کو وطن عزیز سے محبت کے اظہار میں اپنے تھانوں اور دفاتر میں درخت 🌲 پودے لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اس سلسلے میں
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے SP ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن صاحب, ASP محمد عاشر صاحب اور DSP ہیڈ کوارٹر سرفراز احمد پیچوہو صاحب کے ہمراہ شجرکاری مہم کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے پولیس لائن میں نیم کے پودے لگائے ہیں۔
اس سے پہلے
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے اگست کا آغاز ہوتے ہی اپنے دفتر میں پہلا پودا لگاتے ہوئے SP ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن صاحب کو پولیس ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ میں درخت 🌲 لگانے اور پولیس ہیڈ کوارٹر کو سبزہ زار بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے پودا لگاتے ہوئے کہا ہے کے موسمیاتی تبدیلیوں، سورج کی تپش اور گرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وقت کی ضرورت ہے کے ہر ایک فرد اور ادارا ماحول کے مطابق اپنا کردار ادا کرے۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے پولیس تھانوں اور پولیس دفاتر میں درخت/پودے لگانے کی مہم کی نگرانی کے لیے ASP محمد عاشر صاحب کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
پودے لگاتے وقت جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ، ایس پی ہیڈکوارٹرز،ڈی ایس پی کوارٹر اور ASP صاحب نے وطن عزیز کی خوشحالی اور حفاظت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس