Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

میر روحل خان کھوسو صاحب کی جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق SP ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن صاحب کی زیر نگرانی لاڑکانہ پولیس کی جانب سے ہیرونچیوں کو علاج معالج کی خاطر مختلف ریہبلیٹشن سیٹنرز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع۔

لاڑکانہ: 07 اگست 2024.

لاڑکانہ پولیس کا احسن اقدام۔

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق SP ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن صاحب کی زیر نگرانی لاڑکانہ پولیس کی جانب سے ہیرونچیوں کو علاج معالج کی خاطر مختلف ریہبلیٹشن سیٹنرز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع۔

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے منشیات فروشوں/ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 202 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں (منشیات سمیت) گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں 189 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 288 کلو 205 گرام چرس، چار کلو سے زائد آئس، ڈھائی کلو ہیروئن، ایک کلو آفیم، 77 کلو 300 گرام بھنگ، شراب کی 118 بوتلیں، 637کلو 155 گرام گٹکہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں پولیس مقابلے کے دوران ایک منشیات فروش ملزم ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کے ویژن کے مطابق لاڑکانہ کو منشیات سے پاک ضلعہ بنانے کے لیے SP ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن صاحب، ASP محمد عاشر صاحب اور DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی صاحبہ کی زیر نگرانی لاڑکانہ پولیس کی جانب سے جامع منصوبہ بندی کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.