Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبر جس میں جنرل پوسٹ آفیس (GPO) والے علاقے میں خاتون سے بیس ہزار اور موبائل فون ڈکیتی سمیت تشدد کا ذکر ہے، والی خبر پر ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کا نوٹس۔

لاڑکانہ: 11 اکتوبر 2024. 

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبر جس میں جنرل پوسٹ آفیس (GPO) والے علاقے میں خاتون سے بیس ہزار اور موبائل فون ڈکیتی سمیت تشدد کا ذکر ہے،
والی خبر پر 
ایس ایس پی لاڑکانہ 
میر روحل خان کھوسو صاحب کا نوٹس۔ 

متعلقہ DSP حیدری اور SHO مارکیٹ سے رپورٹ طلب۔ 

۔DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی صاحبہ اور ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ انسپیکٹر سرتاج احمد جاگرانی کی رپورٹ کے مطابق خاتون سے بیس ہزار اور موبائل فون چھیننے اور تشدد والی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔ 

دراصل اس علاقے سے مذکورہ خاتون کے ساتھ آنے والے صدام حسین نامی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوئی ہے، 
جس کے CCTV شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ 

جس میں واضع نظر آ رہا ہے کے کسی قسم کی ڈکیتی یا تشدد کا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ 

۔DSP حیدری کو مذکورہ خاتون نے خود اسٹیٹمینٹ میں بتایا ہے کے ڈکیتی یا تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ دو ملزمان موٹر سائیکل لے کرکے فرار ہو گئے ہیں۔

ایسا ہی اسٹیٹمینٹ خاتون کے ساتھ آنے والے صدام نامی شہری نے ایس ایچ او مارکیٹ کو دیا ہے کے ڈکیتی وغیرہ کی واردات نہیں بلکہ موٹر سائیکل چوری ہوگئی ہے۔ 

لاڑکانہ پولیس کی جانب سے مذکور چوری میں ملوث ملزمان کو ایڈنٹٹیفاء کیا جا رہا ہے۔ 
انشاء اللہ بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔

 ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.