Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

لاڑکانہ: 14 اکتوبر 2024. 

ایس ایس پی لاڑکانہ 
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

اشتہاری،روپوش و مطلوب (10) ملزمان گرفتار۔ 

اسلحہ،منشیات،دو عدد چوری شدہ و چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور دو عدد چوری شدہ بھینسیں برآمد۔

 تفصیلات کے مطابق: 

علی گوہر آباد پولیس 
نے DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی صاحبہ کی زیر نگرانی اشتہاری ملزم مجتبیٰ عرف مجنو جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے، 
دوسری طرف علی گوہر آباد پولیس نے منشیات فروش ملزم ابوحریر عرف حرو جتوئی کو ڈیڈھ کلو (1500) گرام چرس سمیت سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

دڑی پولیس 
نے ایکٹو کرمنل بلاول بھٹو کو 30 بور پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،
دوسری جانب دڑی پولیس نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم غلام سرور شیخ کو تین کلو سے زائد (3100) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مارکیٹ پولیس 
نے ملزم شیراز انصاری کو دو کلو سے زائد (2150) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تعلقہ پولیس 
نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم راشد بگٹی کو کرلیا ہے۔ 

وارث ڈنو ماچھی پولیس 
نے مرڈر کیس میں اشتہاری ملزم شعیب سیہڑ کو 20 بور گن اور کارتوسوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ 
مذکورہ ملزم کراچی ضلع ایسٹ میں اشتہاری ملزم ہے۔

ولید پولیس 
نے نیوبس ٹرمینل والے علاقے سے دو ملزمان غلام النبی بروھی اور حبیب اللہ بروھی کو پانچ بوریاں آداب گٹکہ سوپاریوں اور ڈاٹسن سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

ڈوکری پولیس 
نے گجھڑ روڈ پر مقابلے کے دوران ڈاکو امداد لغاری کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ 

 گیریلو پولیس 
نے گاؤں تھریچا سے چوری ہونے والی دو عدد بھینسیں  برآمد کرلی ہیں۔ 

رتوڈیرو پولیس 
نے ضلع شکارپور کے تھانہ ڈکھن کی حدود سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل کرائون ماڈل 2024 برآمد کرکے اصل اونر نعمت اللہ چنو کے حوالے کردی ہے۔

رحمتپور پولیس 
نے مورخہ 30/09/2024 پر چھینی جانے والی موٹر سائیکل ھائی اسپیڈ برآمد کرکے اصل اونر محمد یاسین بھنگر کے حوالے کردی ہے۔ 

 ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.