Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مقدمات کی تفتیش کے دوران آنے والے اخراجات کی مد میں لاڑکانہ پولیس کے تفتیشی افسران کو 1816650 لاکھ روپے سے زائد بلوں کی ادائیگی کی گئی۔
لاڑکانہ: 16 نومبر 2024.
مقدمات کی تفتیش کے دوران آنے والے اخراجات کی مد میں لاڑکانہ پولیس کے تفتیشی افسران کو 1816650 لاکھ روپے سے زائد بلوں کی ادائیگی کی گئی۔
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب نے کاسٹ آف انویسٹیگیشن کی مد میں 19 تفتیشی افسران میں چیک تقسیم کیئے۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے تفتیشی افسران کو اخراجات کی ادائیگی کے چیک دیتے ہوئے مزید ایمانداری اور غیر جانبداری سے مقدمات کی تفتیش کرنے کی تلقین کی.
تفتیش کے عمل میں مزید بہتری کیلئے جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے DSP لیگل،اکاؤنٹنٹ اور ریڈر کو ہدایت کی کہ کاسٹ آف انویسٹیگیشن کے بلوں کی چھان بین کے مراحل کو شفافیت سے بلا تعطل مکمل کیا جائے تاکہ تفتیش کے دوران آنے والے اخراجات کی پولیس افسران کو وقت پر ادائگیاں ہو سکے۔
چیک حاصل کرنے والے تفتیشی افسران میں:
ڈی ایس پی باقرانی غلام مصطفیٰ ابڑو، سب انسپیکٹر مطیع النبی جسکانی،سب انسپیکٹر راحب حاصلو،اے ایس آئی غلام النبی میرانی اور اے ایس آئی قادر بخش سمیت دیگر شامل ہیں۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔