Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تھانہ باقرانی کی حدود گاؤں حیدر بروھی میں ذاتی دشمنی کے بناء پر تین افراد کے قتل ہونے والے کیس میں ملوث دو مرکزی ملزمان چوبیس گھنٹوں کے اندر آلائے قتل سمیت گرفتار۔
لاڑکانہ: 24 سیپٹمبر 2024.
لاڑکانہ پولیس کی تھانہ باقرانی کی حدود میں کامیاب کارروائی۔
تھانہ باقرانی کی حدود گاؤں حیدر بروھی میں ذاتی دشمنی کے بناء پر تین افراد کے قتل ہونے والے کیس میں ملوث دو مرکزی ملزمان چوبیس گھنٹوں کے اندر آلائے قتل سمیت گرفتار۔
گرفتار ملزمان میں دوست محمد ولد پیر بخش بروھی اور اعجاز ولد اللہ بخش بروھی شامل ہیں۔
دونوں ملزمان سے آلائے قتل دو عدد پسٹلز برآمد۔
ملزمان کے خلاف قتل کیس 64/2024 زیر دفعہ 302,324,457,114,148,149,337Hii مدعی علی محمد بروھی کی مدعیت میں درج ہے،
اس کیس میں ATC کے دفعات شامل کرنے کی بھی سفارشات کی جائینگی۔
دونوں گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب نے دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی سخت احکامات جاری کردئیے ہیں۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔