Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

لاڑکانہ پولیس کی صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کامیاب کارروائی۔ روپوش ملزم شہباز ولد سکندر سیانچ گرفتار۔

لاڑکانہ: 08 اکتوبر 2024. 

لاڑکانہ پولیس کی صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کامیاب کارروائی۔

روپوش ملزم شہباز ولد سکندر سیانچ گرفتار۔

گرفتار ملزم کیس کرائم نمبر 64/2024 زیر دفعہ 324,353,148,149 میں روپوش اور لاڑکانہ پولیس کو مطلوب ہے۔ 

مذکورہ ملزم اور ان کے منشیات فروش چچا علی گوہر سیانچ کی گرفتاری کے لیے لاڑکانہ پولیس کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بعد مذکورہ گرفتار ملزم کے دوسرے چچا برکت سیانچ نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں مذکورہ گرفتار ملزم کی گمشدگی کی CP223/2024 داخل کراواکر مذکورہ ملزمان کو گرفتاریوں سے بچانے کے لیے پولیس پر ناجائز پریشر ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔

لاڑکانہ نے جدید تیکنیکی سسٹم کے مدد سے روپوش ملزم کو صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ 
میر روحل خان کھوسو صاحب نے کامیاب کاروائی پر DSP رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو،ایس ایچ او رتوڈیرو انسپیکٹر عبدالغفور چھٹو اور IT اسٹاف کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.