Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری۔
لاڑکانہ: 01 اکتوبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری۔
اشتہاری،روپوش و مطلوب (10) ملزمان گرفتار۔
اسلحہ،منشیات،چھینی جانے والی کیش ایک لاکھ ستر ہزار اور موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق:
رتوڈیرو پولیس
نے تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیوں کے دوران روپوش ملزم محمد عرف لعل محمد مرکھیانی اور روپوش ملزم بابر میرانی سمیت ملزم ارشد جونیجو کو چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ویہڑ پولیس
نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیوں کے دوران اشتہاری ملزم سہیل کھیڑو اور اشتہاری ملزم شبیر لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈوکری پولیس
نے اشتہاری ملزم صدام جونیجو کو گرفتار کرلیا ہے۔
گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس
نے اشتہاری ملزم عبدالغفار عرف فقیر محمد جیہو کو گرفتار کرلیا ہے۔
دڑی پولیس
نے ملزم آصف میرانی کو بغیر لائسنس ریوالور اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
رحمتپور پولیس
نے گٹکہ سیلر ریاض دایو کو 10 پاکیٹس گٹکوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
وارث ڈنو ماچھی پولیس نے منشیات فروش ملزم وسیم سولنگی کو (500) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نوڈیرو پولیس
نے شہری قربان علی کھوڑو سے موھل چؤدگی والے علاقے سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل بروقت برآمد کرالی ہے۔
ایڈیشنل ایس پی حسیب جاوید سومار میمن صاحب نے گرفتار ملزمان کی نشاندھیوں پر مورخہ 26/06/2024 پر اولڈ بس اسٹینڈ والے علاقے سے چھینی گئی نقدی ایک لاکھ برآمد کرکے اصل اونر راکیش کمار کے حوالے کردی ہے۔
جبکہ مورخہ 04/07/2024 پر باقرانی روڈ والے علاقے سے چھینی گئی نقدی 70000 ستر ہزار برآمد کرکے اصل اونر دیوان گووندا کے حوالے کردی ہے۔
چھینی گئی مالیت برآمد ہونے پر شہریوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لاڑکانہ پولیس سے اظہار تشکر کیا۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔