Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن۔
لاڑکانہ: 05 نومبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن۔
مختلف علاقوں سے (07) ملزمان گرفتار۔
اسلحہ،منشیات،لوٹی جانے والی کیش55000،چھینی جانے والی و چوری شدہ 08 عدد موٹر سائیکلیں، لاکھوں مالیت کی چوری شدہ بھینس،دو عدد چوری شدہ قیمتی موبائل فونز اور غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق:
ایس ڈی پی او سول لائنز خادم حسین بلیدی کی زیرنگرانی سب ڈویژن سول لائنز کے پانچ مختلف مقامات پر پولیس کی کامیاب کاروائیاں،
تھانہ ولید کی حدود سے چھینی جانے والی کیش 55000 برآمد کرکے اصل اونر شہری ھالار خان پہوڑ کے حوالے کر دیئے گئے۔ تھانہ رحمتپور کی حدود سے دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل اونرز ضمیر حسین سانگی اور رضوان علی تنیو کے حوالے کردی گئیں۔
تھانہ شہید DSP عبدالمالک بھٹو کی حدود میں کامیاب کارروائیوں کے دوران ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل اونرز الماس مسیح اور چوری شدہ قیمتی موبائل فون عنایت اللہ بروھی کے حوالے کردی ہیں۔
نوڈیر پولیس
نے مورخہ 10/10/2024 پر چھینی جانے والی موٹر سائیکلCD70 ماڈل 2020 برآمد کرکے اصل اونر راشد علی بھٹی کے حوالے کردی ہے۔
نوڈیر پولیس
نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مورخہ 9/7/2024 پر گڑھی خدابخش بھٹو کی حدود سے چھینی جانے والی قیمتی موبائل فون برآمد کرکے اصل اونر شہری اعجاز علی کے حوالے کردی ہے۔
دڑی پولیس
نے کامیاب کاروائیوں کے دوران دو عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل اونرز حفیظ الرحمان اور محمد علی کے حوالے کردی ہیں۔
سی آئی اے پولیس
کی نوڈیرو میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، شراب کی 34 بوتلیں برآمد۔ شعیب نامی فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
کنگا پولیس
نے سوزوکی گاڑی سے 800/900 لٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ذوالفقار نامی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دھامراہ پولیس کی نگاھ حسین جمالی کے گھر سے بھینس چوری والی اطلاع پر بروقت ناکہ بندی،چوری شدہ بھینس برآمد،ملزمان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
رتوڈیرو پولیس
نے ملزم منور تنیو کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
جبکہ رتوڈیرو پولیس نے شہری عدیل سے چھینی جانے والی CD70 موٹر سائیکل برآمد کرانے سمیت فرار ملزمان کی کی CD70 موٹر سائیکل بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔
تعلقہ پولیس نے مطلوب ملزم راحب عرف رابیل جتوئی کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
حیدری پولیس
نے منشیات فروش صیف اللہ کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے،
دوسری جانب حیدری پولیس نے دو مطلوب ملزمان جمیل گوپانگ اور منٹھار گوپانگ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
مارکیٹ پولیس نے شہری محمود علی شاہ سے چھینی جانے والی قیمتی موبائل فون برآمد کرکے اصل اونر کے حوالے کردی ہے۔
باڈہ پولیس
نے منشیات فروش احمد گودررانی کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔