Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
لاڑکانہ پولیس کی کراچی کے تھانہ شاہ لطیف کی حدود بھینس کالونی والے علاقے میں کامیاب کارروائی۔ شمائلہ عرف دعا بروھی باحفاظت بازیاب
لاڑکانہ: 05 آگست 2024. لاڑکانہ پولیس کی کراچی کے تھانہ شاہ لطیف کی حدود بھینس کالونی والے علاقے میں کامیاب کارروائی۔ شمائلہ عرف دعا بروھی باحفاظت بازیاب۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (JIT) نے محکمانہ مہارت، پیشہ ورانہ صلاحتیں اور جدید تیکنیکی سسٹم کی مدد سے کراچی میں کامیاب کارروائی کی۔ کامیاب کاروائی کے دوران اغوا شدہ شمائلہ عرف دعا بروھی کو باحفاظت بازیاب کرواکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تھانہ رحمتپور میں درج کیس 66/2024 زیر دفعہ 364A,34PPC میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ مذکورہ کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے بازیاب شدہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے تک باحفاظت وومین تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ بازیاب شدہ کے والد اور والدہ نے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب اور متعلقہ JIT سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اجرک کے تحائف پیش کیئے۔ جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے SP ہیڈ کوارٹر حسیب جاوید سومار میمن صاحب DSP میڈم پارس بکھرانی صاحبہ،ایس ایچ او رحمتپور سب انسپیکٹر امداد علی جاگرانی، ایس ایچ او تھانہ وومین لیڈی انسپکٹر رحمت عباسی،اور IT انچارج ہمت علی میرانی سمیت پوری ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے بازیاب شدہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ایگزمنیش ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے بعد سندھ چائلڈ میریج رزسٹرنٹ ایکٹ 2013 کے دفعات بھی شامل کیئے جائینگے۔ کیس کی تفتیش و تحقیقات سینیئر و تجربہ کار پولیس افسران کے سپرد ہے۔ ترجمان لاڑکانہ پولیس۔