Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تھانہ گڑھی خدا بخش بھٹو کی حدود گاؤں محمد مراد ڈاھانی میں دو افراد قتل معاملہ۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے رپورٹ طلب۔
لاڑکانہ: 10 نومبر 2024.
تھانہ گڑھی خدا بخش بھٹو کی حدود گاؤں محمد مراد ڈاھانی میں دو افراد قتل معاملہ۔
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے رپورٹ طلب۔
متعلقہ SDPO نوڈیرو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ جیہا ڈاھانی دیرینہ تنازعہ پر پیش آیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
مقتولین کی نعشیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی ہیں۔
دونوں مقتولین کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔
مقتولین میں جھنڈو خان ڈاھانی اور عبدالرحیم عرف محمد پناھ ڈاھانی شامل ہیں۔
جھگڑے کو روکنے اور مزید نقصان سے بچانے کے لیے مذکورہ علاقے میں پولیس کی کیمپ قائم کردی گئی ہے۔
ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔