Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کا تھانہ مارکیٹ کا سرپرائز وزٹ،تمام محکمانہ امور کا جائزہ لیا۔
لاڑکانہ: 18 سیپٹمبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کا تھانہ مارکیٹ کا سرپرائز وزٹ،تمام محکمانہ امور کا جائزہ لیا۔
تھانہ مارکیٹ کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے کے احکامات جاری کیئے۔
تھانے کے تمام رجسٹروں، لاکپ، مالخانہ، اسلحہ ایمونیشن، نفری کی ڈپلائمینٹ اور پینڈنگ/زیرِ تفتیش مقدمات کے تفصیلات کا جائزہ لیا۔
تھانے میں تعینات پولیس نفری، سرکاری اسلحہ، گاڑیوں اور بلڈنگ کی صورتحال سمیت میسر دیگر وسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ تھانے میں قائم رپورٹنگ رومز کا بھی جناب ایس ایس پی صاحب نے معائنہ کیا وہاں تعینات اسٹاف/ ڈیٹا انٹری آپریٹرز سے ملاقات کی انہیں معیاری ڈیٹا فیڈنگ اور احسن طریقے سے عوامی سروسز مہیا کرنے کی ہدایت کی۔
جناب ایس ایس پی صاحب نے تھانے کی حدود میں قائم پولیس پکٹس، چوکیوں اور پیٹرولنگ پلان کے حوالے سے بھی مکمل تفصیلات معلوم کیے اور اس حوالے سے ایس ایچ او و ہیڈ محرر کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
جناب ایس ایس پی صاحب نے تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد ریکارڈ مینٹیننس اور صفائی ستھرائی کے معاملات میں بہتری لانے کے لیے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو سختی سے ہدایات بھی جاری کیں۔
جبکہ ایس ایچ او کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے تھانے میں آنے والے سائلین و متاثرہ شہریوں کی ترجیحی بنیادوں پر دادرسی کرنے اور عوام کے ساتھ بہتر اور مثبت رویہ اختیار کرنے کا حکم دیا۔
جناب ایس ایس پی صاحب نے تھانوں کے تمام معاملات کی بہتر طریقے سے نگرانی کرنے کے لیے متعلقہ DSP کو بھی ہدایات جاری کیں،
اس موقع پر SP ہیڈ کوارٹر حسیب جاوید سومار میمن صاحب بھی جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کے ہمراہ تھے۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔