Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لینے کے لیے لاڑکانہ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن بدستور جاری۔

لاڑکانہ: 12 نومبر 2024. 

 ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لینے کے لیے لاڑکانہ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن بدستور جاری۔ 

👈 مختلف علاقوں سے 13 ملزمان گرفتار۔ 

👈گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چرس،گٹکہ،نان کسٹم مختلف اشیاء،چوری شدہ موٹر سائیکل، کیش اور تاش کے پتے برآمد۔

سب ڈویژن صدر 
1۔ تھانہ کنگا کی حدود سے شیر محمد چانڈیو نامی ملزم سے بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
 
02.تھانہ رشید وگن کی حدود سے وانٹیڈ ملزم عبد الخالق چانڈیو بغیر لائسنس شارٹ گن سمیت گرفتار،
مذکورہ ملزم تھانہ آریجا اور تھانہ تعلقہ میں مطلوب ہے.

 03. تھانہ تعلقہ کی حدود سے منشیات فروش ملزم ندیم گوپانگ چرس سمیت گرفتار،پولیس مدعیت میں مقدمہ درج۔

سب ڈویژن نوڈیرو 
تھانہ نوڈیرو کی حدود سے گٹکہ سپلائر ملزم سہیل کھوکھر 11KG750gm گٹکوں سمیت گرفتار۔ 

سب ڈویژن سول لائنز
01.تھانہ رحمتپور کی حدود سے منشیات فروش وحید دایو ایک کلو سے زائد (1100) گرام چرس سمیت گرفتار۔ 

02۔ تھانہ ولید کی حدود نیو بس ٹرمینل والے علاقے میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی،نان کسٹم مختلف اشیاء برآمد،جس میں 30 بوریاں اجینو،24 بوریاں دودھ پاؤڈر،03 بوریاں خش خش اور 05 عدد چائنہ کے کمبل برآمد، برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

03۔ تھانہ سچل کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، برآمد شدہ موٹر سائیکل اصل اونر اسد علی کے حوالے کردی گئی۔ 

سب ڈویژن حیدری۔ 
01 تھانہ اللہ آباد کی حدود سے منشیات فروش علی رضا میمن چرس سمیت گرفتار،پولیس مدعیت میں مقدمہ درج۔ 

02. تھانہ حیدری کی حدود میں سی آئی اے پولیس کا چھاپہ۔ 
06 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار،کیش 13700 اور تاش کے پتے برآمد،
مقدمہ درج۔ 

03 تھانہ حیدری کی حدود سے اشتہاری ملزم عاشق کھوکھر گرفتار۔

ضلع بھر میں پولیس کاروائیوں کے دوران بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل کیا جا رہا ہے۔ 

لاڑکانہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کر کے سخت اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

سرچ و کومبنگ آپریشن میں متعلقہ DSPs اور SHOs نے اپنے اسٹاف،وومین  پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس DIB اسٹاف سمیت حصہ لیا۔ 

👈دوران چیکنگ سب ڈویژن سول لائنز کے اندر 100 سے زائد افراد کو چیک کیا گیا،بغیر شناختی دستاویزات ایک مشکوک تھانے منتقل۔ 

👈سب ڈویژن حیدری کی حدود میں 60 افراد کو چیک کیا گیا،بغیر شناختی دستاویزات 01 مشکوک تھانے منتقل۔ 

👈سب ڈویژن صدر کی حدود میں 70 افراد کو چیک کیا گیا،بغیر شناختی دستاویزات تین مشکوک تھانوں میں منتقل۔ 

👈سب ڈویژن ڈوکری کی حدود میں 110 افراد چیک ایک مشکوک تھانے منتقل۔

👈سب ڈویژن باقرانی کی حدود میں 60 افراد چیک ایک مشکوک تھانے منتقل۔

👈سب ڈویژن رتوڈیرو کی حدود میں 160 افراد چیک دو مشکوک تھانے منتقل۔

👈سب ڈویژن نوڈیرو اور عاقل میں چیکنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.