Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا گذشتہ 72 گھنٹوں سے مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن جاری۔

لاڑکانہ: 12 اکتوبر 2024. 

ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا گذشتہ 72 گھنٹوں سے مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن جاری۔

 ۔ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے کچی آبادیوں،رہائشی ہوٹلوں، مسافر خانوں/سرائے اور چائے خانوں پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ 

ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ہائی وے پر بھی سخت اسنیپ چیکنگ کے ذریعے مشکوک افراد/گاڑیوں کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔ 

ضلع بھر میں 77 بغیر شناختی دستاویزات و مشکوک افراد کو مختلف تھانو میں منتقل کیا گیا۔

 ضلع بھر میں مختلف اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے،

دوران چیکنگ  تھانے  منتقل کیے گئے مشکُوک افراد اور موٹر سائیکلوں کے کوائف چیک کیئے جانے کا عمل جاری ہے،

تھانوں میں منتقل کیئے جانے والوں کی مکمل تصدیق کے بعد انہیں فارغ کیا جا رہا ہے۔

جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لینے کے لیے جاری سرچ و کومبنگ آپریشن کے دوران پرائیویٹ گاڑیوں سے ممنوعہ بلو بتیاں، غیر قانونی کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس ہٹائے جا رہے ہیں۔

سرچ و کومبنگ آپریشن میں ضلع بھر کے DSPs اور SHOs سمیت فائیٹرز اور RRF ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 ترجمان لاڑکانہ پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.