Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کی کرمنلز کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں۔
لاڑکانہ: 05 اکتوبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کی کرمنلز کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں۔
👈مختلف مقامات سے (15) ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان قتل، ڈکیتی، چوری،منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہیں۔
ملزمان سے اسلحہ، منشیات،چھینی گئی موٹر سائیکل اور چوری شدہ لاکھوں مالیت کی بھینس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق:
بقاپور پولیس نے وانٹیڈ ملزم پرویز دایو کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
حیدری پولیس نے وانٹیڈ ملزم ارشد بھٹو کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
رتوڈیرو پولیس نے برکت سومرو مرڈر کیس میں ملوث ملزم ذوالفقار کھوکھر کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
دھامراہ پولیس نے خالدہ قریشی بلائنڈ مرڈر کیس میں ملوث ملزم انیس الرحمٰن دھامراہ کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
مارکیٹ پولیس نے ملزم حسنین کورائی کو پسٹل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش ملزم اوشاق جتوئی کو دو کلو (2000) گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ولید پولیس نے گدا حسین جتوئی مرڈر کیس میں نامزد دو ملزمان بلاول مگسی اور احمد علی مگسی کو گرفتار کرلیا ہے۔
یونیورسٹی پولیس نے منشیات فروش ملزم رسول بخش چنو کو ایک کلو سے زائد 1100 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
نوڈیرو پولیس نے گٹکہ سیلر ملزم اختیار عرف بابو کھوکھر کو 8kg گٹکوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
باقرانی پولیس نے روپوش ملزم بہادر ابڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔
ماھوٹا پولیس نے منشیات فروش ملزم ارشد عمران کو بھنگ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
شہید DSP عبدالمالک بھٹو پولیس نے ملزم عامر کورائی اور ملزم حسن دستی کو منشیات (بھنگ) سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
رحمتپور پولیس نے گٹکہ سیلر سعید گاد کو گٹکوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
علی گوہر آباد پولیس نے شہری سراج کلہوڑو سے چھینی جانے والی ہائی اسپیڈ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔
رتوڈیرو پولیس نے شہری منور روائی کی چوری شدہ لاکھوں مالیت کی بھینس برآمد کرلی ہے،ملزمان کے مقدمہ 172/2024 زیر دفعہ 380,457,511 درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔