Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری۔
لاڑکانہ: 15 نومبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری۔
مختلف علاقوں سے (06) ملزمان گرفتار۔
اسلحہ،چرس اور تین عدد چوری شدہ و چھینی جانے والی موٹر سائیکلیں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق:
۔ DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی کی زیرنگرانی دڑی پولیس کی کامیاب کاروائی، ڈکیتی کیس 131/2024 بجرم 395,412,215 میں مطلوب خاتون ملزمہ ثمرین عرف صاحبہ گرفتار،
گرفتار ملزمہ سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مذکورہ ملزمہ ٹیکسی کرائے کے بہانے کار چھیننے والے کیس میں ملوث و مطلوب ہے۔
اس کیس سے جڑے دیگر چار ملزمان مہناز،شینا،کاظم اور عمیر پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں
مارکیٹ پولیس
کا جنرل پوسٹ آفیس والے علاقے میں جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ،
ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار،
گرفتار ملزم کی شناخت منیر احمد جعفری کے طور پر ہوئی ہے۔
گرفتار اور دو فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
علی گوہر آباد پولیس
کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں،
وحید انصاری نامی ملزم 12 بور پستول اور کارتوسوں سمیت اور عمران بھٹو نامی ملزم چرس سمیت گرفتار۔
حیدری پولیس
نے ملزم پرویز جونیجو کو دو کلو (2000) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کنگا پولیس
نے مرڈر کیس 37/2024 زیر دفعہ 302,377j,34PPC میں ملوث و مطلوب ملزم یوسف شر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ڈی پی او صدر
نے تھانہ تعلقہ کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل اونر کے حوالے کردی ہے۔
بقاپور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شہری وقار تنیو سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل اونر کے حوالے کردی ہے۔
نوڈیرو پولیس
نے شہری منظور راجپوت سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے اس کے حوالے کردی ہے۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔